پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کی صورت میں سینیٹرز کوووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سینیٹرعلی ظفر نے سینیٹرز کو جاری کردہ ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ حکومتی یا پرائیویٹ ممبر کے آئینی ترمیمی بل کو کسی صورت میں ووٹ کاسٹ نہ کریں ۔
یہ بھی پڑھیں:جے یو آئی کاتحریک انصاف کیساتھ ایشو ٹو ایشو ساتھ دینے کافیصلہ
ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی صورت میں تمام اراکین اس ہدایت کے پابند ہیں، آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی صورت میں رکن نااہل بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیرسٹرعلی سیف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور مراد سعید میں رابطے کی تردید کردی