خیبرپختونخوا میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات ،غیر ملکیوں کے لئے نئے ایس او پیز تیار

خیبرپختونخوا میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات ،غیر ملکیوں کے لئے نئے ایس او پیز تیار

خیبرپختونخوا میں بدامنی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے روک تھام اور غیر ملکیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی محکمہ داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کو نئی ایس او پیز جاری کردی ہے۔

31 صفات پر مشتمل ایس او پیز میں حکومت کو غیر ملکیوں کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ سی پیک منصوبوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے الگ ایس او پیز بتائی ہے۔دستاویز کے مطابق غیر ملکی سیاح،صحافی،کھلاڑی، طلبہ،تاجر اور مذہبی تقریب کے لئے آنے والوں کے لئے الگ الگ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی الرٹ: مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

صوبائی حکومت کو بتایا گیا ہے کہ تمام اداروں کے درمیان کورڈینشن کو مزید مستحکم بنایا جائے اور تمام غیر ملکیوں کا منظم طریقے سے ڈیٹا مرتب کیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدامات کرنا ممکن بنایا جاسکے۔نئی ایس او پیز کے مطابق کسی بھی ضلع میں جانے سے قبل متعلقہ ضلع کے پولیس سربراہ سے این او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

کسی بھی غیر ملکیوں کو دورے سے قبل آگاہ کیا جائے کہ اس علاقے میں کس طرح جانا ہے اور کس طرح ایس او پیز کی پاسداری کرنی ہے۔ دستاویزات کے مطابق غیر ملکیوں کی رہائش گاہ پر بھی سیکورٹی بڑھانے، غیر ملکیوں کے ہوٹل،ریسٹ ہاؤس اور دیگر رہائش گاہوں پر حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔وفاقی محکمہ داخلہ نے ہدایات جاری کی ہے کہ

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال پر نئی پابندیاں عائد

کسی بھی علاقے کا دورہ کرنا سے قبل غیر ملکیوں کو اس علاقے کے بارے میں بریفنگ دینا لازمی ہوگا۔دستاویز میں ہدایت کی گئی ہے کہ 5 غیر ملکیوں کے تحفظ کے لیے ہم از کم 1 پولیس یا دوسرے سیکورٹی ادارے کے اہلکار کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *