عدالت نے اسلحہ اور شراب اسمگلنگ کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ علی امین کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکیل نے طبی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔