ن لیگ کی خاتون ایم پی اے صوبیہ شاہد تمام کمیٹیوں سے مستعفی

ن لیگ کی خاتون ایم پی اے صوبیہ شاہد تمام کمیٹیوں سے مستعفی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خیبرپختونخوا اسمبلی کی خاتون ایم پی اے صوبیہ شاہد نے تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اپنے استعفیٰ کے متن میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ امتیازی سلوک کے خلاف احتجاجاً یہ قدم اٹھا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ

صوبیہ شاہد نے بیان میں کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں خواتین کو شامل نہ کر کے مساوی نمائندگی نہیں دی گئی، جبکہ 2018 کی حکومت میں بھی دو خواتین کو اس کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس امتیازی سلوک کے باعث انہوں نے تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *