بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مقامی صحافی نثار احمد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
ایس پی مستونگ عابد خان کے مطابق نثار احمد کو ملزمان نے ان کے گھر کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا۔ نثار احمد ایک نیوز ایجنسی میں رپورٹر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کا قتل قبائلی تنازع کا نتیجہ ہے اور ان کی زمینوں پر مخالفین کے ساتھ پرانی دشمنی چل رہی تھی۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کامشکل وقت میں اپنے عوام کاساتھ دینے کافیصلہ
ایس پی عابد خان نے بتایا کہ نامزد مسلح افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔ دوسری جانب، سراوان پریس کلب مستونگ نے نثار احمد کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔