پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگرحکومت اے پی سی نہیں بلاتی تو ملک بھر میں تحریک شروع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق گرینڈ اپوزیشن الائنس کے اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو کے دوران محمود اچکزئی کا کہنا تھا پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی طرف سے اے پی سی نہیں بلائیں گے ہماری خصوصی کمیٹی کام کر رہی ہے جو سب پولیٹکل پارٹیوں سے بات کرے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: 8ستمبر کے جلسہ سے متعلق شاندانہ گلزار کا اہم بیان سامنے آگیا
اگر حکومت اے پی سی نہیں بلاتی یا شرکت نہیں کرتی تو پورے ملک میں احتجاجی تحریک شروع کریں گےاور پھر ہم موجودہ پی ڈی ایم حکومت کی چھٹی کروائیں گے۔ محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھاکہ یہ لوگ انسانوں کی موت پر ہنسی مذاق کرتے ہیں ، ایسے لوگوں کو اور ہر حکومت کا حصہ بننے والوں کو اقتدار سے اٹھا کر باہر پھینک دیناچاہیے، غنیمت سے ایسا اتحاد بنا ہے جس میں تمام جماعتیں شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نےحکومت سے بڑامطالبہ کردیا