وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور راہداری ضمانت لینے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی گئی تھی۔ علی امین گنڈا پور کی جانب سے عالم خان ادیئزئی نے درخواست جمع کروائی۔ درخواست میں آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے اٹک اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ کر دی
یہاں یہ امر قابلِ زکر ہے کہ مورخہ 5 ستمبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔