لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی تفصیل جمع کروا دی گئی ہیں جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر پنجاب میں 48 مقدمات درج ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر لاہور میں 18 مقدمات درج ہیں ۔ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے اورقصور میں 7 مقدمات درج ہیں ۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا جلسہ،خیبر پختونخوا حکومت کی منصوبہ بندی کا پتہ لگا لیا گیا
اسی طرح بانی پی ٹی آئی پر راولپنڈی میں 17 مقدمات درج ہیں اور بانی پی ٹی آئی پر اٹک میں دو مقدمات درج ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی پر میانوالی میں 11 مقدمات درج ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی پر فیصل آباد میں 5 مقدمات درج ہیں ۔