پنجاب بھر میں گزشتہ 4 روز سے موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہی دن میں موٹرسائیکل لائسنس کی فراہمی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
ترجمان پنجاب ٹریفل پولیس کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہی دن میں لائسنس فراہم کیا جا رہا ہے اور پنجاب بھر میں گزشتہ 4 روز میں 1 لاکھ 35 ہزار سے زائد شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے اٹک اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ کر دی
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 8 ہزار سے زائد شہریوں نے ڈپلیکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کو ایک ہی دن میں لائسنس کا حصول یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ا