وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عدالت سے ریلیف مل گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عدالت سے ریلیف مل گیا

اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے فیصلہ سنا یا۔

علی امین گنڈاپور نے وارنٹ منسوخی کے خلاف ٹرائل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔درخواست کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کہا کہ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواست کو سن کر فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وکیل کی یقین دہانی پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ

عدالت نے مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *