پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کی ایم این اے شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ منکی پاکس کے کیسز بڑھ رہے ہیں،کوئی اس معاملے پر بات کرنے کو تیار نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شرمیلا فاروقی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں منکی پاکس کا معاملہ ایوان میں اٹھایا اور ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوویڈ ۔ 19کو بھی بھگتا ہے، حکو مت بتائے کیا کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا، تحریک انصاف دورحکومت میں 2800 ارب کی مالی بے ضابطگیوں بارے انکشاف
اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں بتایا گیا ہے کہ تھرمو اسکینر کام ہی نہیں کر رہے ہیں، مجھے خدشہ ہے کہ اگر منکی پاکس پھیل گیا تو پتہ نہیں کہاں کہاں پھیلے گا، منکی پاکس پر کون گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر کرے گا؟۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلہ
شرمیلا فاروقی کا مزیدکہنا ہے کہ ایوان میں وزیرِ صحت کو ہونا چاہیے، حکومتی وزیر ہیں ہی نہیں، عطاء اللہ تارڑ صبح سے جواب دے رہے ہیں، متعلقہ وزیر کیوں نہیں ہیں، کہاں ہیں وہ؟ ا ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس معاملے پر ہاؤس میں کوئی بریفنگ نہیں دی جا رہی ہے۔