حکومت کیساتھ معاہدہ میں 17دن باقی،جماعت اسلامی نے خبردارکردیا

حکومت کیساتھ معاہدہ میں 17دن باقی،جماعت اسلامی نے خبردارکردیا

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں سول نافرمانی کی پُرامن تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مفادات کی سیاست کر نیوالوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں، اگر عوام کو ریلیف نہیں د یا گیا تو سول نافرمانی کی تحریک بھی شروع کر سکتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کے دوران حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے ، امن وامان کی صورت حال بھی انتہائی خراب ہے۔ کتنے مزدور بیروز گارہیں؟۔

ان لوٹ مار کرنے والوں کو کیا علم کہ روزانہ کا پٹرول کتنے کا ڈلتا اور غریبوں کے گھروں میں بجلی کا بل کتنا آتا ہے ، یہ سب اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ جماعت اسلامی کے ممبر بنیں ، جماعت اسلامی سب کی آواز بن رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا جس کے 17دن باقی رہ گئے ہیں، اب پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:منکی پاکس کیسز بڑھنے سے متعلق شرمیلا فاروقی ایوان میں کُھل کر بول پڑیں

اس کے بعد پھر ہم بجلی بلوں کا بائیکاٹ کریں گے پھر دیکھیں گے کون بجلی کاٹنے آتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ حکومت کو بجلی کے بل کم کرنے پڑیں گے، عوام کے ساتھ مل کر مافیا کا مقابلہ کریں گے، بجلی کی قیمت میں اضافہ سے صنعت نہیں چل سکتی، ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، اگر بجلی میں ریلیف نہ ملا تو سول نافرمانی کی پُرامن تحریک شروع کر سکتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ملکر ان لٹیروں کے خلاف جنگ لڑیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *