بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے رجسٹرڈ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سنا دی گئی۔
حال ہی میں فرنچائز سسٹم میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد بی آئی ایس پی نے فرنچائز سسٹم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب صارفین کو رقم براہ راست مل سکے گی۔
مزید پڑھیں: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونیوالے سرکاری ملازمین سے رقوم واپس لینے کا فیصلہ
اس مقصد کے لیے بی آئی ایس پی نے چھ بینکوں کے ساتھ معاہدے طے کر لیے ہیں، جن کے ذریعے وظائف براہ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وظائف کی تقسیم ایزی پیسہ اور جاز کیش کے ذریعے بھی کی جائے گی۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے فرنچائز سنٹرز کے خفیہ دورے کیے اور وہاں خواتین کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔ فرنچائز سنٹرز پر خواتین نے روبینہ خالد کو کرپشن کی شکایات کی تھیں، جس کے بعد بی آئی ایس پی نے صارفین کو براہ راست ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس اقدام سے رقوم کی براہ راست منتقلی کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوگا۔