پی ٹی آئی جلسہ گاہ سے مشکوک شخص گرفتار

پی ٹی آئی جلسہ گاہ سے مشکوک شخص گرفتار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے دوران، پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، یہ گرفتارگی پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ سے کی گئی ہے۔

پولیس نے فوری طور پر مشکوک شخص کونامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے تاکہ اس کی تفصیلی تحقیقات کی جا سکیں۔ اس گرفتاری کےبعد سیکیور ٹی فورسز نے جلسہ گاہ اور اس کے گرد و نواح کے علاقے میں مزید سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سستی اور عوام میں مقبول یونائیٹڈ سی ڈی 70 ، 26نئی تبدیلیاں، قیمت بھی سامنے آگئی

اس واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید محتاط ہو گئے ہیں اور جلسے کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام کو بھی چیکنگ اور سیکیورٹی کے عمل میں تعاون کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں سنجانی کے مقام پر جلسہ کر رہی ہے۔ تاہم جلسے کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جلسہ گاہ کے قریب ایک مشکوک بیگ سے دستی بم برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں موجودہ سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری ہے۔ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر مختلف اجتماعات میں سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹوپانچ سالہ پلان پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر

سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سنگجانی میں ایک اہم سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا۔ بیگ میں تباہی کے آلات، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز، اور بارودی مواد موجود تھا۔ اسلام آباد پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس بارودی مواد کو غیر مؤثر بنا دیا، جس کے نتیجے میں شہر کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

پولیس نے علاقے کو فوراً کارڈن آف کر دیا اور شہر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں مزید سرچ آپریشن کر رہے ہیں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا سی جی 125 ، 2025 ماڈل کی تصاویر سامنے آگئیں

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر پکار 15 پر اطلاع دیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *