سینیٹر فیصل واوڈا نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ بانی کے لیے خطرہ بڑھ گیاہے۔ علی امین گنڈا پور کے دن گنے جا چکے ہیں۔
نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ ’آیا دو سے تین دن میں کوئی قانون سازی ہونے والی ہے؟، فیصل واوڈا نے ذومعنی انداز میں جواب دیا کہ ’’کیا میں اسلام آباد میں کافی پینے آیا ہوں؟ کیا آپ نے گانا سنا ہے؟ مولانا آرہے ہیں۔ یہ گانا یاد رکھیں اور گاڑی میں بجانا شروع کردیں۔
یہ پڑھیں: حکومت کو ٹف ٹائم نہ دینے پر پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایک دوسرے سے سخت نالاں
انہوں نے مزید کہا کہ قانون بدلنے کے لیے نمبر پورے ہوجائیں گے اور پاکستان کی بہتری کے لیے قانون میں تبدیلی کرنا ضروری ہو تو وہ کریں گے۔ انہوں نے ’’ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد‘‘ کو ہمیشہ یاد رکھنے کی بات بھی کی۔فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ آئین اور قانون کو بدلنا پارلیمان کا کام ہے، اور پاکستان کی بہتری کے لیے پارلیمان قانون میں تبدیلی کرسکتی ہے۔ اسمبلی جو بھی فیصلہ کرے گی، قانون سازی اسی کے مطابق ہوگی۔
صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ ’’ان کے دن گنے جاچکے ہیں،‘‘ اس لیے انہوں نے پی ٹی آئی کے جلسے میں مظلوم بننے کے لیے ایسی تقریر کی۔سابق وفاقی وزیر مزید بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے اپنی تقریر میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک دو ہفتے میں نہ چھوٹے تو خود چھڑوالیں گے جو کہ ایک الارمنگ صورتحال ہے۔
یہ پڑھیں: ہونڈا 125 دو سالہ آسان اقساط پر کتنے کا ملے گا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ بانی کے لیے خطرہ بڑھ گیا ہے اور اس کے ذمہ دار خود علی امین گنڈا پور ہوں گے۔