پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری: اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری: اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماوں کی گزشتہ رات پارلیمنٹ سے گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے وکیل کی بازیابی کی درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو فوری طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماوں کی پارلیمنٹ سے گرفتاری سے متعلق شعیب شاہین کے وکیل کی درخواست بازیابی پر پر سماعت کرتےہوئے آئی جی اسلام آباد کو فوری طلب کیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو دن اڑھائی بجے طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نےرہنما پاکستان تحریکِ انصاف شعیب شاہین کے بھائی عمیر بلوچ کی درخواست پر حکم جاری کیا ہے، شعیب شاہین کو کل پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔دوسری جانب ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ، ایس ایچ او بھی عدالت نے ڈھائی بجے طلب کر لیے گے ہیں۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کو پارلیمنٹ پر حملہ قرار دے دیا

دسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ارکان نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں پولیس کے داخلے اور پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی گرفتاری کی مذمت کی اور واقعے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *