علی امین گنڈا پور جوشِ خطابت میں کچھ زیادہ ہی بول گئے: بانی پی ٹی آئی عمران خان

علی امین گنڈا پور جوشِ خطابت میں کچھ زیادہ ہی بول گئے: بانی پی ٹی آئی عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی تقریر بارے کہا کہ وہ جوشِ خطابت میں زیادہ ہی بول گے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی تقریر کے حوالے سے کہا کہ وہ جوشِ خطابت میں کچھ زیادہ ہی بول گے۔ صحافیوں نے علی امین گنڈاپور کے صحافیوں سے متعلق بیان پر احتجاج کیا جس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں سے متعلق بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی امین کو ایسا نہیں کہنا چاہئیے تھا

مزید پڑھیں: دو قانون، دو نظام اور دو پاکستان نہیں چل سکتے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

بانی پی ٹی آئی نے علی امین کے صحافیوں سے متعلق بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ علی امین جوش خطابت میں زیادہ ہی بول گئے ہیں ، عمران خان نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں جس دباؤ میں صحافی رپورٹنگ کررہے ہیں، یہ جہاد ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *