ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق امریکی صدرمحفوظ رہے

ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق امریکی صدرمحفوظ رہے

امر یکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ڈونلڈ ٹرمپ کے گالف کلب کے قریب پیش آیاتاہم وہ محفوظ رہے۔

امریکی میڈیاکے مطابق ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے نزدیک دو افراد کے مابین جھگڑا ہوا تھا اور دونوں ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے، فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے، امریکی سیکرٹ سروس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف پہنچ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر رواں سال جولائی میں بھی پنسلوینیا میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔

دوسری طرف فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے نزدیک فائرنگ کے واقعہ کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان آگیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعات میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہتھیار نہیں ڈالوں گا ۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ ہوئی،جہاں سابق صدر اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ( ایف بی آئی) نے واقعہ کو ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دے دیا۔

پام بیچ کے سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بندوق بردار شخص سے 400 سے 500 گز کے فاصلے پر تھے۔ حکام کو AK-47 قسم کا اہتھیار ملا ہے ، سیکریٹ سروس نے حفاظتی اقدام کے طور پر فائرنگ بھی کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *