پبلک ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی

پبلک ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد انٹر سٹی اور لوکل ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے 26 پیسے جبکہ پٹرول کی قیمت 18 روپے 3 پیسے کم ہو گئی ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کرائے فوری بڑھا دیے جاتے ہیں لیکن حالیہ کمی کے باوجود کرایے نہیں کم کیے گئے۔

لاہور سے ملتان، اسلام آباد، فیصل آباد اور مردان کے کرائے ابھی بھی وہی ہیں جو پہلے تھے۔پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے کرایوں میں پانچ فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

صدر آل پاکستان ٹرانسپورٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ چالان، جرمانوں کی شرح اور اسپیر پارٹس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کا مکمل عکس نہیں ہے، جس کی وجہ سے مقامی سطح پر کمی کا اثر کم محسوس ہو رہا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی انتظامیہ کو کرایوں میں کمی اور اضافے کے طریقہ کار کو واضح کرنا چاہیے تاکہ مسافروں کو شفافیت مل سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *