وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری گرفتار

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری گرفتار

سابق وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو پولیس نے لطیف آباد سے ان کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے 5 کلو چرس، کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی ہے، جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سردار اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں، اور ان کی گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہوں، تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما جلسہ گاہ جاتے ہوئے گرفتار

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش تسلیم کیا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتا ہے، اور یہ منشیات ان کی گاڑی سے بھی ملی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *