ڈونلڈ ٹرمپ نے آفیشل ٹرمپ کوائن جاری کردیے

ڈونلڈ ٹرمپ نے آفیشل ٹرمپ کوائن جاری کردیے

سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ٹرمپ کوائن جاری کردیے۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں آج بہت زبردست چیز جاری کر رہا ہوں، یہ ہے آفیشل ٹرمپ کوائن۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ واحد آفیشل سکہ ہے جو میں نے خود ڈیزائن کیا ہے،  سلور میڈیلین کا پہلا ایڈیشن بدھ سے دستیاب ہوگا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ آزادی کے لیے ہماری جدوجہد کا یادگاری سکہ ہے۔ یہ سکہ 99.9 فیصد چاندی سے بنا ہے۔ ہر سکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ کے ساتھ ملے گا۔

ٹرمپ کوائن کی قیمت 100 ڈالر رکھی گئی ہے اور یہ یادگاری سکہ ایک خوبصورت بیگ میں دیا جائے گا۔

سکہ امریکی ریاست انڈیانا کی ایک ٹکسال میں ڈھالا گیا ہے، ٹرمپ نے حال ہی میں کرپٹو کرنسی کی ایک فرم بھی شروع کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *