محفوظ پنجاب ویژن کے تحت پنجاب حکومت نے کچے کے علاقوں میں تعینات پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے لیےخصوصی الاؤنس کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کچے میں تعینات پولیس اہلکاروں کے لیے محفوظ پنجاب پروگرام کے تحت خصوصی الاؤنسز کی منظوری دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باضابطہ طور پر ہارڈ شپ الاؤنس کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوکیوں پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کے ہارڈ ایریا الائنس کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز کو 25 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا۔
مزید پڑھیں: سوات حملہ، وفاقی حکومت نے سفارتکاروں کی آمد بارے اطلاع نہیں دی: بیرسٹر سیف کا انکشاف
اسی طرح ہارڈ ایریا الاؤنس کے تحت ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز کو 20 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے اور درجہ چہارم کے ملازمین کو 18 ہزار روپے ماہانہ ہارڈ شپ الاؤنس کی مد میں دیئے جائیں گے۔ اس ہارڈ ایریا الاؤنس سے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں تعینات 943افسران و اہلکار مستفید ہوں گے اور راجن پور کے 414 پولیس افسران و اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہوں گے۔ پنجاب کابینہ اجلاس میں مجموعی طور پر 33 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔