نادرا کا اوورسیز کارڈ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر

نادرا کا اوورسیز کارڈ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر

ستمبر 2024 میں کینیڈا کے لیے نادرا کا قومی شناختی کارڈ فار اوورسیز پاکستانی (NICOP) بنوانے والوں کے لیے فیس کا اسٹرکچر سامنے آ گیا ہے۔ نادرا نے یہ واضح کیا ہے کہ ستمبر 2024 میں NICOP کی فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

کینیڈا کے لیے نئےSmart NICOP کی عام فیس 39 ڈالر ہے، جبکہ ارجنٹ فیس 57 ڈالر اور ایگزیکٹیو فیس 75 ڈالر ہوگی۔ زون اے ممالک کے لیے نئے NICOP کی فیس پاکستانی روپے میں کچھ یوں ہے، عام فیس 11,340 روپے، ارجنٹ فیس16,589 روپے جبکہ ایگزیکٹیو فیس 21,820 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کو سوزوکی آلٹو کتنے میں ملے گی؟ قیمتیں سامنے آگئیں

پاکستان کا کوئی بھی شہری مطلوبہ ملک کے لیے اس دستاویز کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ دوہری شہریت رکھنے والے افراد ویزا حاصل کیے بغیر پاکستان کا سفر بھی کر سکتے ہیں۔یہ بات صارفین کے لیے جاننا ضروری ہے کہ Smart NICOP کے لیے درخواست دینے کے لیے پاسپورٹ نمبر کی ضرورت ہے۔

نادرا نے مختلف ممالک کو دو زونز میں تقسیم کیا ہے، زون اے اور زون بی کے لیے فیس کا اسٹرکچر مختلف ہے، جس میں کینیڈا زون اے میں شامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *