چیئرمین ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں ممکنہ توسیع پر ردعمل آگیا

چیئرمین ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشواروں  کی تاریخ میں ممکنہ توسیع پر ردعمل آگیا

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں توسیع کی کسی بھی ممکنہ تجویز کی سختی سے تردید کی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فی الحال کسی قسم کی توسیع کا فیصلہ نہیں ہوا اور وزیر اعظم کو بھی ایسی کسی توسیع کی سفارش زیر غور نہیں ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع کرانے کے دوران ایف بی آر کے سسٹم پر بہت بوجھ ہے اور ٹیکس دہندگان کو تکنیکی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے، جس کی وجہ سے تاریخ میں توسیع کا امکان بڑھتا نظر آرہا ہے۔ لیکن چیئرمین کے مطابق، موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو کی قیمت ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد کتنی ہو گئی ؟ اہم خبر

قبل ازیں ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد اس معاملے پر غور کیا جائے گا اور تاریخ میں توسیع کی سفارش بھی کی جائے گی۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ گوشوارے جمع کرانے کے دوران سسٹم پر کافی بوجھ ہے، جس کی وجہ سے کئی فائلرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزارتوں میں اصلاحات، نان فائلرز گاڑیاں جائیدادیں نہیں خرید سکیں گے،وزیر خزانہ

اب تک 28 ستمبر تک تقریباً 29 لاکھ گوشوارے جمع ہو چکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی تاریخ تک صرف 14 لاکھ گوشوارے جمع ہوئے تھے۔ اس صورتحال میں توسیع کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے تاکہ مزید فائلرز آسانی سے اپنے گوشوارے جمع کروا سکیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *