محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں 5 اکتوبر سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگا جو 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
قومی ادارے (این ڈی ایم اے) نے مشرقی پنجاب اور شمال مغربی خیبر پختونخوا میں ممکنہ سیلاب کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہونے والی بارشوں کی وجہ سے ان علاقوں میں تازہ سیلاب کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ اس نئے بارش کے سلسلے کے بعد اکتوبر سے دسمبر تک معمول سے کم بارشیں ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو کی قیمت ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد کتنی ہو گئی ؟ اہم خبر
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، فیصل آباد میں 64 ملی میٹر، چکوال میں 22، سرگودھا میں 25، شیخوپورہ میں 42، گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین میں 22 جبکہ ساہیوال میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، مری، نارووال، سیالکوٹ، جھنگ، قصور، جوہر آباد اور اوکاڑہ میں بھی بارش ہوئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، اور یہ سلسلہ 1 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت متعلقہ محکمے چوکس رہیں، اور پنجاب کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مفت سولر سسٹم کے ساتھ انورٹر اور بیٹری کیسے ملے گی؟ عوام کیلئے اہم خبر
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے اپنی مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں۔ نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کو جلد ممکن بنائیں، اور شہری احتیاط برتیں، خاص طور پر بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ عوام الناس کو کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، اور بچوں کا خاص خیال رکھیں، انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب نہ جانے دیں۔