معروف پاکستانی اداکارہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

معروف پاکستانی اداکارہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں ، ’’پراسوپیگنوسیا‘ ‘نامی ایسی بیماری ہے جس میں انسان چہرے پہچاننے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک سٹوری میں میں بتایا کہ ’’پراسوپیگنوسیا‘ ‘‘نامی بیماری کا شکار ہیںجس کو چہرے کا اندھا پن بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ بیماری ان کے لئے ایک تلخ حقیقت بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی میوزک انڈسٹری میں ہلچل: بلال لاشاری کی تخلیقی صلاحیتیں ویلو سائونڈ اسٹیشن کی رونق بنیں گی

ان کے مطابق انہیں اکثر لوگوں کے چہرے پہچاننے میں دشواری محسوس ہو رہی ہے جو پہلے کبھی ان کے لیے ایک مذاق کی بات ہوتی تھی، ان کا مزید بتانا ہے کہ کہ وہ اس پیغام کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ہائی لائٹس میں محفوظ کر رہی ہیں تاکہ لوگ ان کی حالت کو سمجھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:ارمیلامٹونڈکرشوہرسے طلاق کےلیے عدالت پہنچ گئیں

اور بدگمانی کا شکار نہ ہوں۔ اداکارہ نے معاشرے میں’’ پراسوپیگنوسیا ‘‘کی آگاہی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بیماری کافی لوگوں کو متاثر کر رہی ہے اور وہ یقین رکھتی ہیں کہ وہ اکیلی نہیں ہیں جو اس مرض کا شکار ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *