معروف پاکستانی صحافی و سینئر اینکر پرسن کامران خان نے بین الاقوامی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم”نکتہ” کا با ضابطہ آغاز دبئی میں کر دیا ہے۔
کامران خان نےافتتاحی تقریب میں “نکتہ” کے حوالے سےکہا کہ “نکتہ” اعلیٰ درجے کے ڈیجیٹل میڈیا پروفیشنلز کی عالمی ٹیم کے ساتھ، آنیوالے دنوں دنیا بھر میں ڈیجیٹل صحافت کے حوالے سے ایک نیا اور اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ “نکتہ” ڈیجیٹل پلیٹ فارم حالاتِ حاضرہ، کاروبارسے لے کر طرز زندگی، صحت اور کھیلوں تک کے موضوعات کی ایک وسیع رینج میں اعلیٰ معیار کا، قابل اعتماد مواد فراہم کرنے کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ثابت ہوگا ۔ کامران خان نے “نکتہ” کی ٹیم کے حوالے سے کہا کہ ہماری ٹیم میں صحافت کے انتہائی قابل احترام اور تجربہ کار نام شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: لا پتہ افراد کیس: ضمانت کے بعد گرفتاری عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی قرار
جن میں پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کی پہچان جہانزیب حق، ؛ فیصل عزیز خان، عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز اور ٹی آر ٹی ورلڈ کے تجربہ کار اور امبر رحیم شمسی، بی بی سی کے سابق صحافی اور آئی بی اے میں سینٹر فار ایکسی لینس ان جرنلزم (CEJ) کے معروف ڈائریکٹر رہے ہیں۔ کامران خان نے واضح کیا کہ “نکتہ” ادارتی سمت ایک منفرد جنوبی ایشیائی نقطہ نظر کے حوالے سے تشکیل دی گئی ہے، جو صحافتی پروفیشنلزم اور عمدگیکی عکاسی کرتے ہوئے بین الاقوامی موضوعات کا احاطہ کریگا، اور “نکتہ” دنیا بھر کی اہم کہانیوں کے ساتھ ساتھ اپنی متحرک انفرادیت کو یقینی بنائے گا۔
کامران خان نے مزید کہا کہ نکتہ میں وہ ناظرین کے ساتھ نئے برانڈ شو “آن مائی ریڈار” (OMR) کے ساتھ نظر آئیں گے، جو غیر جانبدارانہ، معتبر خبریں، پوڈکاسٹ، اور تحقیقاتی رپورٹس براہ راست ناظرین کی ڈیجیٹل اسکرینز پر فراہم کریں گے۔ “نکتہ” کا مواد ہماری ویب سائٹ Nukta.com پر اور ایپ اسٹور اور گوگل پلے پر ہماری ایپس کے ذریعے دستیاب ہو گا۔