لاہور میں سرکاری اسکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری

لاہور میں سرکاری اسکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری

لاہور میں اکتوبر کے مہینے سے سرکاری اسکولوں کی نئی ٹائمنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں حکام نے تھوڑی ردوبدل کی ہے۔ سردیوں کی آمد کے پیش نظر، سرکاری اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

اس نئی ٹائمنگ کے مطابق، شہر میں تقریباً 1300 پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں میں ہزاروں بچے تعلیم حاصل کریں گے اور انہیں نئے اوقات کار کو فالو کرنا ہوگا۔ پچھلے ماہ سرکاری اسکولوں میں پڑھائی کا آغاز صبح 8 بجے ہوتا تھا اور چھٹی کا وقت دوپہر 1:30 بجے مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم، نئی تبدیلی کے تحت، سرکاری اسکولوں کی ٹائمنگ میں 15 منٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتجاج کی کال، پنجاب کی مختلف شاہراہیں اور راستے کنٹینرز لگاکر بند، دفعہ 144 نافذ

یکم اکتوبر سے سرکاری اسکول پیر سے جمعرات تک صبح 7:45 پر کھلیں گے، جبکہ چھٹی کا وقت وہی 1:30 رہے گا۔ جمعہ کے دن سرکاری اسکولوں کی چھٹی 12 بجے ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *