سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دونوں عدلیہ پر سیاست کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے خیبرپختونخوا حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جا کر دیکھ لیں کہ کے پی کےمیں کرپشن کہاں تک پہنچتی ہے۔ حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کو دعا کی ضرورت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو آئینی عدالت کا سربراہ بنانے جارہی ہے:لطیف کھوسہ
واضح رہے کہ چند روز قبل سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ ملک کو تقسیم کرنے کی بات کریں گے تو ہم آپ کے ساتھ کیسے کھڑے ہوں گے ؟ ۔ کیا پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی جان کی حفاظت کی ذمہ داری علی امین گنڈا پور پر ہے؟ ۔
یہ بھی پڑھیں:ہرسچے پاکستانی کی طرح عمران خان کیساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں: چوہدری پرویزالہٰی