ریلوے میں ایندھن کے زائد استعمال سے اربوں کے نقصان کا انکشاف

ریلوے میں ایندھن کے زائد استعمال سے اربوں کے نقصان کا انکشاف

آڈیٹر جنرل رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان ریلوے کو ایندھن کے زائد استعمال کے باعث 4 ارب 90 کروڑ کا نقصان  ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کو رواں سال سگنل ،برقی خرابی ، رولنگ سٹاک میں خرابی کی وجہ سے ٹرینوں کو روکنے سے نقصان ہوا ہے۔ آدیٹر جنرل رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال ایندھن کے ضیاع سے نقصان کم تھا تاہم اس بار کئی گناہ اضافہ ہوا ہے۔ ایڈیٹر جنرل نے ایندھن کے باعث مالی نقصان کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ مالی نقصان کے ساتھ ٹرینوں کی وقت کی پابندی بھی متاثر ہوئی ہے اور کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ سکھر میں ایندھن کی مد میں 3 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ کا نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس اختیارات محدود کرنیکی منصوبہ بندی کر لی

آڈیٹر جنرل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان میں ایندھ کے زائد استعمال سے ایک ارب 41 کروڑ کا نقصان ہوا ہے اورکمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ کراچی میں 3 کروڑ کا نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی میں ایندھن کی مد میں 7 کروڑ 50 لاکھ کا نقصان ہوا ہے اور آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایندھن کے باعث نقصان سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تاہم جواب کا انتظار ہے۔رپورٹ میں آدیٹر جنرل آف پاکستان نے سفارش کی ہے کہ انتظامیہ اس معاملہ ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اورٹرینوں کو مالی نقصان سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *