صیہونی لابیز پی ٹی آئی کو فنڈنگ کر رہی ہیں : احسن اقبال

صیہونی لابیز پی ٹی آئی کو فنڈنگ کر رہی ہیں : احسن اقبال

مسلم لیگ (ن ) کےرہنما ووفاقی وز یر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صہیونی لابیاںپی ٹی آئی کو فنڈنگ کر رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکے دوران احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چونکہ ایٹمی پاور ہے اس لئے اسرائیلی فوج پاکستان پر براہِ راست حملہ نہیں کرسکتی۔

یہی وجہ ہے کہ صیہونی لابیز پی ٹی آئی کے ذریعے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ناکام کوشش کر ر ہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کو چاہیے کہ وفاقی دارالحکومت پر یلغارکرنے سے پہلے ڈیرہ اسماعیل خان(ڈی آئی خان ) اور ٹانک کو دیکھیں جہاں شام ڈھلتے ہی گھر سے باہر قدم رکھنا ناممکن ہے ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں2014 کا ری پلے ہو رہا ہے۔ دو ہزار چودہ میں جب چین کے صدر پاکستان تشریف لا رہے تھے اُن کا دورہ بھی سبوتاژ کیا گیا تھا ۔ جس کی ہم نے بھاری قیمت چکائی اور سی پیک کا منصوبہ ایک سال کے لئے تاخیر کا شکار ہو گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل عمران خان کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے، خواجہ آصف

اب پھر پاکستان میں (ایس سی او) کانفرنس منعقد ہونے جارہی ہے جس میں چینی اور رو سی صدور کے علاوہ وسطِ ایشیا کی ریاستوں کے سربراہانِ مملکت و حکومت پاکستان آرہے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک بڑا ایونٹ ہونے والا ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کیلئے بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *