ہم پاکستانیوں کی قدر کرتے ہیں، میرا داماد پاکستانی ہے،ملائشین وزیراعظم

ہم پاکستانیوں کی قدر کرتے ہیں،  میرا داماد پاکستانی ہے،ملائشین وزیراعظم

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے تین روزہ دورۂ پاکستان مکمل کرنے کے بعد اپنے وطن کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار، اور جام کمال نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں الوداع کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، جو کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔ ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ ان کے داماد پاکستانی ہیں۔ انور ابراہیم نے دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد پی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا “میرا داماد پاکستانی ہے، اور ہم اپنے ملک میں موجود پاکستانیوں کی قدر کرتے ہیں۔”

انھوں نے مزید کہا کہ ملائشیا کے ابتدائی دنوں میں پاکستانی ماہرین نے اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے امیگریشن پالیسی کے قواعد و ضوابط کی تشکیل کے بارے میں بھی بات کی۔ انور ابراہیم نے علامہ اقبال کی شاعری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم ایک مدبر رہنما تھے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ملائشیا ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملائشیا پاکستان کو معاشی صلاحیت اور تعلیم کے حوالے سے ایک رول ماڈل کے طور پر دیکھتا ہے اور ملک میں ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ملائشیا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیمی کنڈکٹرز میں خطے میں سب سے آگے ہے، اور دونوں ممالک ان شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔

ملائشین وزیر اعظم نے او آئی سی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی، کہتے ہوئے کہ ہمیں مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔ انھوں نے غزہ اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کو اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرنا چاہیے۔

یہ بھی واضح رہے کہ داتوسری انور ابراہیم کو نشان پاکستان کا اعزاز دیا گیا، جو کہ صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے دیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *