وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام نے ملکی ادارو ں کو بدنام کرنے کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقئ وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے کہا ہے کہ ایک وزیر اعلی نے صوبے کے وسائل استعمال کرتے ہوئے وفاق پر حملہ کیا اور اب ثابت ہوگیا کہ کے پی پولیس اہلکار بھی جتھوں میں شامل تھے، احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج کو سرکاری بجٹ کے ساتھ فنانس کیا اورپی ٹی آئی کا یہ آپریشن ملک کے اندر انتشار پھیلانے کا تھا اور اس حوالے سے جواب طلبی ہوگی اور اس کا حساب دینا ہوگا۔ احسن اقبال نے کہا کہ ثابت ہوگیا یہ تحریک انصاف نہیں، تحریک انتشار اور تحریک فساد ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت قوم منفی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتی ہے اور اسی لیے اس لیے لوگوں نے پی ٹی آئی کو مسترد کیا ہے۔ علی امین گنڈہ کے پی سے سرکارم ملازم لایا اور ڈرامہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ان کے احتجاج کی کال کو مکمل مسترد کیا ہے
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاجی مظاہرین نے 154 ملین روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا: آئی جی اسلام آباد
یہ آپس میں لڑتے رہے اور کوئی بھی باہر نہیں نکلا ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اس لیے نہیں نکلے کہ شرمساری سے بچنا چاہتے تھے اور
پی ٹی آئی نے پاکستان کے امیج کو کو بدنام کرنے کی مہم چلائی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے اداروں کو بدنام کرنا چاہتی تھی۔