خیبر پختونخوا کی سرکاری اور ضبط شدہ گاڑیوں کا پی ٹی آئی احتجاج میں استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئے

خیبر پختونخوا کی سرکاری اور ضبط شدہ  گاڑیوں کا پی ٹی آئی احتجاج میں استعمال، اہم انکشافات سامنے آگئے

خیبر پختونخوا کی سرکاری اور ضبط شدہ گاڑیوں کا پی ٹی آئی کے احتجاج میں استعمال کیے جانے کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کی سرکاری اور محکمہ ایکسائز کی ضبط شدہ گاڑیوں کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے احتجاج میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری گاڑیاں اور ضبط شدہ گاڑیاں تحریک انصاف کے رہنماؤں میں تقسیم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، آسان اقساط کا منصوبہ

ذرائع کا مزید کہنا تحا کہ درجنوں گاڑیاں وئیر ہاوس اور محکمہ ایکسائز سے نکال کر سی ایم ہاوس میں جمع کی گئیں، جہاں سے انہیں احتجاج کے لیے پی ٹی آئی کے لیڈران کو استعمال کیلئے دی گئیں۔ ان میں مختلف ماڈلز کی تقریباً 38 گاڑیوں کو تقسیم کیا گیا ۔

سیکریٹری ایکسائز فیاض علی شاہ کے مطابق یہ گاڑیاں ایڈمنسٹریشن کی ہدایت پر چیف منسٹر (سی ایم ہاوس )کے حوالے کی گئیں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *