پاکستان ریلوے نے راولپنڈی سےکوئٹہ کے لیئے جعفر ایکسپریس اور کراچی سے براستہ دادو کوئٹہ کے لئے ٹرین آپریشنر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس اور کراچی سٹی سے براستہ دادو کوئٹہ کے لیئےبولان میل کو 11 اکتوبر2024 سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے پشارو اور راولپنڈی سے کوئٹہ کے لیئے جعفر ایکسپریس بھی 11 اکتوبر سے بحال کردی جائے گی ۔ریلوے حکام کی جانب سے متعلقہ ڈویژنل سپریٹنڈنٹس کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا، دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے والے اہم ترین نیٹ ورک کے سینکڑوں کارکن گرفتار
بولان میل(3up). 11 اکتوبر کو کراچی سے کوئٹہ جبکہ 13 اکتوبر کو(4Dn) بولان میل کوئٹہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی اور ٹرینوں کے اوقات کار ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گے۔بلوچستان میں کچھ عرصہ قبل ریلوے ٹریک اور پل کو نقصان پہنچنے بعدان روٹس پر ٹرین آپریشن معطل کر دیا گیا تھا۔