سینئر اینکرپرسن منصور علی خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔
اپنے وی لاگ میں منصور علی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے شور کر رہے تھے کہ علی امین گنڈاپور کو غائب کر دیا گیا ہے، اُن کو اٹھا لیا گیا ہے مگر وہ سامنے آئے تو اعتراف کیا کہ وہ توخیبرپختونخوا ہائوس میں ہی چھپے ہوئے تھے۔منصور علی خان نے کہا کہ وہ لوگ جو علی امین گنڈاپور کیساتھ پشاور سے اسلام آباد آئے انہوں نے ماریں کھائیں، پولیس کی لاٹھیاں جھیلیں، گرمی ، بھوک برداشت کی لیکن اسلام آباد پہنچتے ہی علی امین پتلی گلی سے نکل گئے جبکہ ورکرز کہتے رہے کہ ہم نے تو ڈی چوک جانا تھا آپ خیبرپختونخوا ہائوس چلے گئے۔
مزید پڑھیں: عمران خان اور علی امین گنڈا پور کیخلاف نیا مقدمہ درج
انہو ں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کیا یہ ورکرز کوئی جانور ہیں؟ ۔ آپ نے کیا سمجھا ہوا ہے؟ وہ کس مشکل سے گزر رہے ہیں، کوئی اندازہ ہے آپکو؟علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ تو خیبرپختونخوا ہائوس آگئے ، اسی لیے ان پر الزامات لگتے ہیں کہ وہ وکٹ کے دونوں اطراف کھیل رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ورکرز اسلام آباد میں انہیں پکار رہے ہیں مگر وہ خیبرپختونخوا ہائوس پہنچے ہوئے ہیں۔
کیا تحریک انصاف والوں کو یہ نہیں معلوم کہ وہ کس بندے پر پیسے لگا رہے ہیں؟۔ یہ ان لوگوں کی غلطی ہے جو یہ خیال کر رہے تھے کہ علی امین گنڈاپور انقلاب لے کر آئے گا۔ ان جیسے لوگ ورکرز کا کیسے استعمال کرتے ہیں اندازہ آپ خود کرسکتے ہیں۔
اینکر پرسن نے اہم پیشگوئی کرتے کہا اگلے چوبیس گھنٹوں میں جو علی امین گنڈاپور کے حمایتی ہیں وہ ایسا بیانیہ بنائیں گے اور تاویلیں دینگےکیونکہ کافی شرمندگی ہوچکی ہے اس لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حمایت کریں گے۔