سینئر صحافی و اینکر پرسن حسن ایوب نے کہا کہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) لیڈرران کیخلاف متعدد ایف آئی آرز کا اندراج ہونے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر واقعے کی تفصیل کے ساتھ ان تمام لوگوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے جو اس احتجاجی مظاہر ے میں ملوث ہیں۔ خاص طور پر ان افراد کے خلاف کارروائی ہوگی جنہوں نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ جاکر حالات کو مزید خراب کریں، جس کے نتیجے میں جان و مال کا خطرہ لاحق ہوا۔
حسن ایوب نےانکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نو مئی پارٹ ٹو کی طرز کا ہو گا، اس مرتبہ پریس کانفرنس سے ان کی جان خلاصی نہیں ہو گی۔ ڈاکٹرعارف علوی، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں سب کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات خاص طور پر نو مئی کے واقعات کے تناظر میں، بہت ضروری ہیں تاکہ قانون کی عملداری برقرار رکھی جا سکے۔