پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی جانب سے فلسطین کے موضوع پر ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس (APC) میں شرکت سے انکار کی وجوہات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں بروز پیر 8اکتوبر 2024ء کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی نے کانفرنس میں شرکت کرنے سے بائیکاٹ کیا جب کہ ان کا کوئی اور رہنما بھی اس میں شریک نہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے جو فیصلہ کیا تھا اس پر مکمل عملدرآمد کیا:علی امین گنڈا پور
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے انکار کی اصل وجہ اسرائیلی لابی اور گولڈ سمتھ خاندان کی ناراضگی سے بچنا ہے ، تحریک انصاف کو معلوم تھاکہ اگر وہ اسرائیل کے خلاف بات کر یں گے تو بیرون ملک بیٹھے ان کے مفرور ملک بدر کرد ئیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت کیخلاف متعدد ایف آئی آرز کا اندراج ہونے جارہا ہے، حسن ایوب کا دعویٰ
اس کے علاوہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی ایک اہم وجہ بھارتی اور مغربی فنڈریزنگ سے ہاتھ دھونے کا ڈر اور ساتھ ساتھ امریکی اور برطانوی ویزے کے مسائل کا ڈر بھی ہے۔