خیبر پختونخوا ہاؤس سے متعلق عظمیٰ بخاری کا بڑا انکشاف سامنے آگیا

خیبر پختونخوا ہاؤس سے متعلق عظمیٰ بخاری کا بڑا انکشاف سامنے آگیا

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہاؤس شدت پسندوں کا گڑھ ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران 120 افغان شہریوں کو پکڑا گیا ہے۔ اس سے سوالات اٹھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار، وجوہات سامنے آگئیں

ان کا کہنا تھا کہ کسی نے دروازہ نہیں کھولا تھا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ کے پی ہاؤس کا دروازہ ٹوٹ گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورپروفاق کے خلاف سازش کرنے پر تنقید کی۔

صوبائی چیف منسٹر پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ گنڈا پور کی افغان قونصل جنرل سے ملاقات وفاق کے خلاف کھلی بغاوت تھی۔ انہوں نے سوال کیا علی امین گنڈا پور یہ سب کیوں کر رہے ہیں۔

ان کو ہدایات کون دے رہا ہے؟۔انہوں نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ بدامنی پھیلانے والی پارٹی اب 2014 کے احتجاج کے سلسلے کو دہرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے جو فیصلہ کیا تھا اس پر مکمل عملدرآمد کیا: علی امین گنڈا پور

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا عوامی اجتماع اور افغان قونصل جنرل کے ساتھ علی امین کی ملاقات اگلے مہینے میں مہم جوئی کی منصوبہ بندی کی نشاندہی کرتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *