وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے باعث جڑواں شہروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے اضلاع میں پیر، منگل اور بدھ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے 14، 15 ، اور 16 اکتوبر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں تعطیل کی تصدیق کی ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کی سہولت کے لیے یہ تعطیلات رکھی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی ملازمین کو پہلے سے ہی ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ملتی ہے، اس طرح تین روزہ عام تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر 5 چھٹیاں کریں گے ۔