پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے، 100 انڈیکس پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 500 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 86410 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ پہلے دن بھی مثبت رجحان برقرار رہا،کاروباری ہفتے کے روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس اضافے سے پہلی بار 85 ہزار 610 کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا ۔
پچھلے ہفتے میں مارکیٹ کی زبردست تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کے لیے خوش آئند صورتحال پیدا کی جو کہ پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ اس کامیابی کی بنیاد پر مستقبل میں مزید ترقی کی امید کی جا سکتی ہے۔