بیرون ممالک جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

بیرون ممالک جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے جون 2024 میں آنے والی آئی سی وی ایم مشن رپورٹ میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

عالمی ہوا بازی کی تنظیم نے سی اے اے کے سات شعبوں جو فلائٹ اسٹینڈرڈز، لائسنسنگ، ایئر وردینس، ایئر نیویگیشن، اے جی اے، آرگنائزیشن، اور لیگل میں کارکردگی کو 84.41 فیصد مؤثر قرار دیا ہے۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کے مطابق اس کامیابی نے ملک اور پی سی اے اے کو عمدہ اسکور کرنے والے رکن ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے، اور پاکستانی سول ایوی ایشن کی کارکردگی بھارتی ایوی ایشن سے بہتر ثابت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، آسان اقساط کا منصوبہ

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان، اکاو، یورپ اور جنوبی ایشیا کی ایوی ایشن پارٹنرشپ کے ساتھ تعاون کرتا رہے گا۔ اس کے نتیجے میں، یورپ میں پاکستانی پروازوں پر پابندی اٹھائے جانے کے امکانات بھی روشن ہوئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *