معروف سیاسی تجزیہ کار ریما عمر نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاست پر شدید تنقید کردی۔
نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ریما عمر نے سوال اٹھایا کہ اگر پی ٹی آئی نے ملک میں تبدیلی لانی ہے تو وہ کس طرح اس مقصد کو حاصل کرے گی؟۔ پی ٹی آئی کو یہ وضاحت کرنی ہوگی کہ وہ دوسری جماعتوں سے کس طرح مختلف ہے اور ان کی حکومتی جماعتوں سے نظریاتی اختلافات کیا ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کو سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روک دیا گیا
ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی کے پاس ان سوالات کے جواب نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کھوکھلی ہےجو کہ تصادم اور محاذ آرائی پر مبنی ہے اور یہ پارٹی کی سب سے بڑی کمزوری ہے۔
ریما عمر نے اس بات پر زور دیا کہ اگر پی ٹی آئی کو حقیقی تبدیلی لانی ہے تو اسے اپنی سیاسی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنی ہوگی اور عوام کو واضح جواب دینا ہوگا۔