ڈالر مہنگا ، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

ڈالر مہنگا ، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج بدھ کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے ۔

صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر معمولی اضافے سے 277 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: چنگان اوشان ایکس7 پر شاندار آفر لگا دی گئی

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر5 پیسے کی کمی کے بعد 279 روپے 61 پیسے کا ہو گیا ہے ۔ دیگر بڑی کرنسیوں کی بات کریں تو برطانوی پاؤنڈ 18 پیسے کمی سے 365.07 روپے اور یورو35 پیسے کی کمی کے بعد 305 روپے 66 پیسے کا ہو گیا ہے ۔

خلیجی کرنسیوں میں اماراتی درہم کی قیمت میں استحکام اور سعودی ریال کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ یو اے ای درہم 76 روپے 6 پیسے پر مستحکم رہا جبکہ سعودی ریال کی قیمت میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے ۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار روپے کمی سے 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2572 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 939 روپے ہوگئی۔ بدھ کے روز سونے کے بین الاقوامی نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، آسان اقساط کا منصوبہ

صرافہ ایسویسی ایشن کے مطابق قیمت 2,617 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) تھی، اور دن کے دوران 30 ڈالر کم تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہی۔ گزشتہ روز منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی سے 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہوگئی۔ گزشتہ ماہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *