سعودی عرب کا پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان

سعودی عرب کا پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان 27 ایم او یوز پر دستخط ہونے والے ہیں۔

پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعزیزالفالح نے کہا کہ پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے” اور یہ فورم دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری ہے، اور دونوں ملکوں کے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ مذہبی اور روحانی تعلقات کی بنیاد پر تجارت بڑھانے کے لیے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ سعودی وزیر نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے، اور دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی خوشحالی کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں پر خاندانی ذرائع کا موقف آگیا

خالد بن عبدالعزیز الفالح نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے خطوں میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی وہاں کی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے سعودی عرب پرعزم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ہمارے لیے اہم ہے، اور ہم کسی معاہدے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے کیونکہ ہم اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے معاشی ترقی کے وژن کی حمایت کرتا ہے اور معاشی استحکام کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔ الفالح نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، اور 27 ایم او یوز پر دستخط ہونے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یاماہا پاکستان کی نئی پیشکش، کوئی بھی بائیک لاؤ، نئی یاماہا لے جاؤ

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہم دوست نہیں بلکہ ایک خاندان ہیں، اورپاکستانی دوستی کی گرمجوشی کا احساس کیا۔ انہوں نے پاکستانی حکومت کی قیادت کی بھرپور خوش آمدید کا بھی شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ ہم ایک ہیں اور متحد ہیں، ہماری معیشت اور معاشرت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے۔ بزنس فورم کو کاروباری افراد کے لیے بہترین موقع قرار دیتے ہوئے انہوں نے پاکستانی اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *