پختون تحفظ موومنٹ جرگہ میں ریاست کے خلاف نعرہ بازی نہیں ہوگی، بیرسٹر سیف

پختون تحفظ موومنٹ جرگہ میں ریاست کے خلاف نعرہ بازی نہیں ہوگی، بیرسٹر سیف

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے  پختون تحفظ موومنٹ جرگے کے حوالے کہا ہے کہ  پختون تحفظ موومنٹ جرگہ میں ریاست کے خلاف نعرہ بازی نہیں ہوگی اورکسی اور ملک کا جھنڈا لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

بیرسٹر سیف مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ آئین اور پاک فوج کے خلاف بھی کسی قسم کی نعرے بازی نہیں ہوگی اوروزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور حکومتی جرگے کے ہمراہ گزشتہ شب امن کا علم بلند کرکے جمرود گئے تھے اورکل وزیر اعلی ہاوس میں منعقدہ جرگے نے وزیراعلی کو معاملے کو سلجھانے کے لئے بااختیار بنایا تھا۔ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلی کی اولین ترجیح صوبے میں امن امان کا قیام اور عوام کے جان ومال کا تحفظ ہے۔وزیراعلی کی زیر نگرانی حکومتی جرگے نے رات گئے جمرود جرگے کے نمائندہ وفد سے کامیاب مذاکرات کیے۔

مزید پڑھیں: آئینی ترمیم کا ڈرافٹ ملنے کے بعد مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان آگیا

حکومتی جرگے میں تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندے شامل تھے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں قیام امن اور معاملات افہام وتفہیم سے آگے بڑھانے کے لئے کئی نکات پر اتفاق رائے ہوا جرگے میں مقامی مسائل اور معاملات پر بات کی جائیگی۔ جمرود جرگے کی میزبانی وزیراعلی کی زیر انتظام خیبر پختونخوا حکومت کرے گی ۔جرگے کے تمام تر انتظامات خیبر پختونخوا حکومت دیکھے گی۔ جرگے کے شرکا کیلئے وزریر اعلی کی جانب سے کھانے پینے کا انتظام کیا جائے گا،جرگے میں تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان شرکت کریں گے، بیرسٹر سیف نے کہا کہ جرگے کے مطالبات وزیراعلی علی امین گنڈاپور وفاقی حکومت کے۔  سامنے رکھیں گے کسی تنظیم پر پابندی لگانے کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے اور اس حوالے سے فیصلوں کا اختیار وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ کے پاس ہے۔
صوبے میں قیام امن اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر کسی سے بات چیت کریں گے
وزیراعلی کی اس وقت اہم ترجیح صوبے میں امن کا قیام ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *