گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ ایس سی او کانفرنس کے موقع پر پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش اور ملک مخالف ایجنڈا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ ملک کے خلاف ایجنڈا رہا ہے، یہ ملک دشمنوں کے ساتھ کام کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے،پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس ملک میں جو کچھ ہورہا ہے سب کے سامنے ہے، پاکستان میں بہت عرصے بعد ایک اہم ترین انٹرنیشنل کانفرنس ہورہی ہے ، ہم پاکستان کا ایک سافٹ امیج دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں اور پی ٹی آئی نے کانفرنس والے دن احتجاج کی کال دی ہے۔اسرائیلی اخبارات عمران خان کے حق میں آرٹیکل لکھ رہے ہیں،کیا ڈی چوک میں احتجاج کرنے سے بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے؟ کیا ڈی چوک میں احتجاج کرنے سے نمبر پورے ہونے پر آئینی ترمیم نہیں ہوگی؟
مزید پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول بھٹو زرداری
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ ملک کے خلاف ایجنڈا رہا ہے، یہ ملک دشمنی کے ساتھ کام کررہے ہیں اگر آپ کے مطالبات آئین کے مطابق ہیں تو ضرور سنے جائینگے۔ آئینی عدالت کے قیام کا اعلان قائداعظم نے بھی کیا تھا۔ان کاکہناتھا کہ اس وقت تمام پولیٹیکل پاٹیاں ایس سی او کانفرنس پر اکھٹی ہیں، ہم ون پوائنٹ ایجنڈے پر کاربند ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، کے پی کا امن خراب ہوچکا ہے، ان کا ایجنڈا تھا کہ ہم انڈیا کے وزیر کو لاکر دھرنے سے خطاب کروائیں گے،۔ پہلے پاکستان ہے پھر بعد میں کسی کی سیاست۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم سے زیادہ قیادت اور ورکرز کی قربانی کسی دوسری پارٹی نے نہیں دے لیکن پھر بھی ملک کے خلاف نعرہ نہیں لگایا بلکہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ہے۔ سیاستدانوں کا سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہے، یہ لوگ دوسروں کے بچوں کومروانے کے چکر میں ہیں، خود بھی سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج کریں، یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے، سیاست دانوں کا سب سے بہترین فورم پارلیمنٹ ہے ، احتجاج آپکا حق ہے لیکن یہ موقع ٹھیک نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: اے این پی کا آئینی عدالت کی حمایت کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا
فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ایک سیاسی شخصیت ہیں اور انہوں نے جمہوریت کیلئے جدوجہد کی، مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی سے گن گن کر بدلے لے رہے ہیں۔ مولا نا فضل الرحمان کا ووٹ ہمارے حق میں ہوگا، فضل الرحمان نے ہمیشہ جمہورت کیلئے جدو جہد کی۔ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی وجہ سے سیاحت متاثر ہورہی ہے، امن کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔تمام اختلاف کے باوجو د ہم نے سیاسی جرگہ میں شرکت کی۔ علی امین گنڈا پور نے فون کر کے کہا امن کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ ہم صوبے میں امن کو فروغ دینے کیلئے وزریراعلی کے پاس جرگے میں شرکت کرنے گئے۔پی ٹی آئی 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لے۔