پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر ابڑو کو جی الیون تھری میں واقع پے ایچ اے فلیٹس سے گرفتار کیا گیا۔ ساتھ ہی ان کے عزیز اور سرکاری ملازم عرفان ہالیپوتہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سیف اللہ ابڑو گزشتہ رات سے اسی مکان میں مقیم تھے۔
عرفان ہالیپوتہ کے اہل خانہ نے مختلف تھانوں سے رابطہ کیا، لیکن پولیس نے گرفتاریوں کے حوالے سے تسلی بخش جواب فراہم نہیں کیا۔ اہل خانہ کی جانب سے پولیس کے عدم تعاون پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔