بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اسکل ڈولپمینٹ اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرامز کا آغاز

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت اسکل ڈولپمینٹ اور ٹیکنیکل ایجوکیشن پروگرامز کا آغاز

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسکل ڈولپمینٹ اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے مختلف پروگرامز پر کامکا آغاز کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینٹر روبینہ خالد نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے ملاقات کی اور ملاقات میں سندھ میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیم کے فروع اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اسکل ڈولپمینٹ اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے مختلف پروگرامز پر کام کر رہا ہے اور بی آئی ایس پی اور حکومت سندھ فلیگ شپ پروگرام کے تحت مل کر فنی تربیت کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی مالی معاونت کے علاوہ خاندانوں کو خود کفیل بنانے کے حوالے سے سنجیدہ کوشش کر رہا ہے۔ چئیرپرسن روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی معاونت کی پیشکش کو سراہتے ہوۓ ان کے اقدامات کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بغاوت، اہم رہنماؤں سے استعفے کا مطالبہ

اس موقع پر سردار شاہ کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو کا خواب پاکستانی خواتین کے معاشی استحکام اور ان کے خودکفیل ہونے کے حوالے سے واضح رہا ہے اورسندھ پہلا صوبہ ہے جس نے ایکسلریٹیڈ لرننگ پروگرام کا سلیبس متعارف کرویا دیا ہے، جس کے تحت 3 سینٹرز کھونے جائیں گے۔ سردار شاہ نے کہا کہ بچے اپنے خاندانوں کی کفالت کی وجہ سے تعلیم مکمل نہیں کر پاتے ایسے بچوں کے لیے کام کرنے کی ضروت ہے۔

سردار شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت تعلیم اور ٹیکنیکل مہارت ایک ساتھ دے کر نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم سندھ حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ملاقات میں اسکل ایجوکیشن کے حوالے سے آئیندہ لائحہ عمل تیار کرنے اور حتمی سفارشات کے لیے ورکنگ پیپر تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *