انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ : کامران غلام کی سنچری پر بابر اعظم کا ردعمل آگیا

انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ : کامران غلام کی سنچری پر بابر اعظم کا ردعمل آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا انگلینڈ کیخلاف ملتان کے دوسرے ٹیسٹ میں مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کی ڈیبیو پرسنچری کرنےپر ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ملتان میں ہونے والے دوسرےٹیسٹ میچ کے لئے بابر اعظم کی جگہ کامران غلام کو ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کم ترین اسکور پر آل آؤٹ

کامران نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 118 رنز کی اننگ کھیلنے میں کامیاب ہوئے ۔ کامران غلام کی ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری پر بابر اعظم نے خصوصی پیغام جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی حمایت پر پی سی بی کا فخر زمان کو شوکاز نوٹس

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بابر اعظم نے کامران غلام کی سنچری مکمل ہونے کے بعد سجدہ شکر کرتے ہوئے تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ’ ’ کامران بہت اچھا کھیلے‘ ‘۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *